اردو
Sorah Ad-Dukhan ( The Smoke )

Verses Number 59

حمSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 1
حٰم
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 2
اس کتاب روشن کی قسم
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 3
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 4
اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 5
(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 6
(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 7
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الأَوَّلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 8
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 9
لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 10
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 11
جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 12
اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 13
(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 14
پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلا إِنَّكُمْ عَائِدُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 15
ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 16
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 17
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 18
(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
وَأَنْ لّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 19
اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 20
اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 21
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 22
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 23
(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 24
اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 25
وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 26
اور کھیتیاں اور نفیس مکان
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 27
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 28
اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 29
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 30
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 31
(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 32
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الآيَاتِ مَا فِيهِ بَلاء مُّبِينٌSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 33
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
إِنَّ هَؤُلاء لَيَقُولُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 34
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
إِنْ هِيَ إِلاَّ مَوْتَتُنَا الأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 35
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 36
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 37
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لاعِبِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 38
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 39
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 40
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
يَوْمَ لا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلا هُمْ يُنصَرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 41
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
إِلاَّ مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 42
مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 43
بلاشبہ تھوہر کا درخت
طَعَامُ الأَثِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 44
گنہگار کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 45
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
كَغَلْيِ الْحَمِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 46
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 47
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 48
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 49
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 50
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 51
بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 52
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 53
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 54
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 55
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
لا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 56
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
فَضْلا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 57
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 58
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَSorah Ad-Dukhan ( The Smoke ) Verse Number 59
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں