اردو
Sorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter )

Verses Number 60

وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًاSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 1
بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں
فَالْحَامِلاتِ وِقْرًاSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 2
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًاSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 3
پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًاSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 4
پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 5
کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے
وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 6
اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 7
اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں
إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 8
کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 9
اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 10
اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 11
جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 12
پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 13
اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا
ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 14
اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 15
بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 16
اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے
كَانُوا قَلِيلاً مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 17
رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے
وَبِالأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 18
اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 19
اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا
وَفِي الأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 20
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
وَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلا تُبْصِرُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 21
اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 22
اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 23
تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 24
بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلامًا قَالَ سَلامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 25
جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان
فَرَاغَ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 26
تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلا تَأْكُلُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 27
(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا لا تَخَفْ وَبَشَّرُوهُ بِغُلامٍ عَلِيمٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 28
اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 29
تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ
قَالُوا كَذَلِكَ قَالَ رَبُّكِ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 30
(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 31
ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُّجْرِمِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 32
انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 33
تاکہ ان پر کھنگر برسائیں
مُسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 34
جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 35
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 36
اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الأَلِيمَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 37
اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی
وَفِي مُوسَى إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَى فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 38
اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا
فَتَوَلَّى بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 39
تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 40
تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا
وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 41
اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی
مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلاَّ جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 42
وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّى حِينٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 43
اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو
فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 44
تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 45
پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 46
اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 47
اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے
وَالأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 48
اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں
وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 49
اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 50
تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
وَلا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 51
اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
كَذَلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 52
اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے
أَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 53
کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 54
تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 55
اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنسَ إِلاَّ لِيَعْبُدُونِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 56
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں
مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 57
میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 58
خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلا يَسْتَعْجِلُونِSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 59
کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَSorah Adh-Dhariyat ( The Wind that Scatter ) Verse Number 60
جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے